Popular posts from this blog
چمن بارڈر پر آمدورفت کے لیے اب ’پاسپورٹ لازمی‘، تاجر پریشان
چمن بارڈر پر آمدورفت کے لیے اب ’پاسپورٹ لازمی‘، تاجر پریشان پاکستان نے طورخم کے بعد پاک افغان چمن سرحد پر بھی پیدل آمدورفت اور مقامی سطح کی تجارت کو پہلی بار باضابطہ قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ آمدورفت صرف پاسپورٹ پر ہوگی، تاہم سرحدی علاقوں کے مکینوں کو محدود رعایت دینے پر غور کرنے کے لیے چیف سیکریٹری بلوچستان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ افغانستان سے چمن کے راستے دہشت گردوں اور نا پسندیدہ عناصر کے پاکستان میں داخل ہونے کے خدشات اور بڑے پیمانے پر ہونے والی سمگلنگ کے تدارک کے لیے کیا گیا ہے چمن کے سیاسی، قبائلی اور تاجر رہنماﺅں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحد پر آمدورفت کو قانونی بنانے اور چھوٹے پیمانے پر ہونے والی تجارت پر بھاری ٹیکسز کے نفاذ سے بلوچستان کے سرحدی علاقے کے تقریباً 20 سے 25 ہزار افراد بے روزگار ہو جائیں گے، جبکہ اس کے اثرات کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کی معیشت پر بھی پڑیں گے۔ چمن، افغانستان کے ساتھ پاکستان کی 26 سو کلومیٹر طویل سرحد پر دو بڑی سرحدی گزر گاہوں میں سے ایک ہے، جو بلوچستان کے دا
Comments
Post a Comment